: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پاکستان،25مارچ(ایجنسی) ایرانی صدر حسن روحانی آج اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ پاکستانی حکام سے تجارت سمیت اسٹریٹیجک تعلقات قائم کرنے پر بات چیت کریں گے۔ ایران پر مغربی دنیا کی طرف سے عائد
کردہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ ملک پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے بات چیت کرے گا۔ اس کے علاوہ روحانی کے دورے میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری لانے پر بھی گفتگو ہو سکتی ہے۔